26 فروری، 2026، 8:46 PM

غزہ کی جانب 100 سے زائد کشتیوں کی مشترکہ پیش قدمی کا اعلان

غزہ کی جانب 100 سے زائد کشتیوں کی مشترکہ پیش قدمی کا اعلان

اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود فریڈم اور صمود فلوٹیلا 12 اپریل کو بحیرہ روم کے راستے محصور غزہ کی طرف روانگی کے لئے پرعزم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فریڈم فلوٹیلا اور صمود فلوٹیلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 12 اپریل کو بحیرۂ روم کے راستے غزہ کی پٹی کی جانب مشترکہ طور پر روانہ ہونے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس مجوزہ اقدام میں 100 سے زائد چھوٹی بڑی کشتیوں کی شرکت متوقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ سمندری اقدام غزہ کے خلاف جاری محاصرے کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مزاحمت کا حصہ ہے۔ دونوں فلوٹیلا نے اس بار انفرادی اقدامات کے بجائے متحد اور منظم انداز میں پیش قدمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ امدادی اور احتجاجی سرگرمیوں کو زیادہ مؤثر بنایا جاسکے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی یہ بحری قافلے الگ الگ غزہ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں، تاہم انہیں اسرائیلی افواج کی جانب سے سخت رکاوٹوں اور کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ زیادہ بڑی اور مربوط شرکت کے ذریعے عالمی توجہ کو ایک بار پھر غزہ کی صورتحال کی طرف مبذول کرایا جائے گا۔

News ID 1938286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha